حریم فلم مینگو جٹ کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں‘ فیصل قریشی

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ حریم فاروق فلم مینگو جٹ کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں اور انہیں 103 ڈگری بخار بھی تھا۔اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق ان دنوں اپنی پنجابی فلم مینگو جٹ کی پروموشنز میں مصروف ہیں لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاروں کو شدید گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فلم میں مراد جٹ یعنی مینگو جٹ کا کردار نبھانے والے فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ ننکانہ صاحب میں شوٹنگ کے دوران حریم فاروق کی طبیعت اس قدر بگڑ گئی تھی کہ وہ بیہوش ہوگئی تھیں۔فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ حریم کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گاڑی والا ایک سین بعد میں شوٹ کرنا پڑا جبکہ بعد ازاں اداکارہ کو بھی اسی جگہ ٹھہرایا گیا جہاں فیصل خود قیام پذیر تھے۔