میں کبھی بھی والدین کو بحث میں نہیں گھسیٹتی ، ہمیشہ کی طرح میڈیا کیلئے صرف کنگنا رناوت ہی سرخیوں کا ذریعہ ہے:بھارتی اداکارہ
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو سستی کاپی کہہ دیا اور الزام لگایا کہ اداکارہ نے ان کے والدین اور تربیت کا مذاق اڑا کر تمام حدیں پار کردی ہیں۔کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیا اور انہیں بی گریڈ کہا اور الزام لگایا کہ وہ اپنی فلم کے لیے صرف کنگنا کے نام کا سہارا لے کر خبروں میں رہنا چاہتی ہیں۔انہوں نے تاپسی پنوں پر تمام حدیں پار کرنے اور بے شرمی سے ان کی تربیت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا، میرے خیال میں تمام والدین اپنے بچوں کی تربیت کی پوری کوشش کرتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی والدین کو بحث میں نہیں گھسیٹتی ہوں، ہمیشہ کی طرح میڈیا کیلئے صرف کنگنا رناوت ہی سرخیوں کا ذریعہ ہے۔اس سے قبل حالیہ انٹرویو میں تاپسی پنوں نے کہا تھا کہ ان کے اور کنگنا کے درمیان کبھی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی، میری تربیت اور گفتگو کا انداز کنگنا رناوت سے بالکل مختلف ہے۔