پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: انڈیکس 3نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا

کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو شدید مندی دیکھی گئی ، اس دوران انڈیکس 3نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا  ۔کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 2241پوائنٹس کی مندی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 3نفسیاتی حدیں کھو کر ایک لاکھ 21ہزار 851پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔