مشہور فلمی اداکارہ علی خان کا انتقال ہو گیا

مشہور فلمی اداکارہ علی خان کا انتقال ہو گیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی  اداکارہ علی خان کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، علی خان کو طبیعت کی خرابی کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں دو گھنٹے تک ایمرجنسی میں زیر علاج رکھا گیا۔ اداکارہ علی خان، طبیعت ناساز ہونے کے باوجود داتا صاحب کے دربار حاضری کے لیے روانہ ہوئیں۔ تاہم، راستے میں ہی انہیں دل کا شدید حملہ ہوا، جس کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل سے گر گئی۔ مرحوم کے بھائی نے ان کی میت کو آبائی شہر گوجرانوالہ منتقل کیا ہے، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی وفات سے شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کے مداح سوگوار ہیں۔