ایران پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ؟ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا

ایران پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ؟ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کو اس کی اجازت ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی بی ایس نیوز  کی صحافی لز لینڈرز کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ “ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے” اور انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے تصور کو “احمقانہ سوال” قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا موقف ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ جوہری ہتھیار کسی بھی صورت میں استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض اہداف کو روایتی طریقوں سے بھی تباہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اور یہ ان کی طویل عرصے سے جاری پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں کے حوالے سے بھی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر عالمی سطح پر سخت مؤقف اپنانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر مختلف مواقع پر یہ مؤقف دہراتے رہے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا ان کی پالیسی کا بنیادی مقصد رہا ہے۔