ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کو جوہری ہتھیاروں کی فوری ٹیسٹنگ کا حکم

ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کو جوہری ہتھیاروں کی فوری ٹیسٹنگ کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سرکاری بیان میں فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرے۔

 ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو یہ حکم دیا ہے تاکہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے اور دنیا بھر میں اپنی برتری برقرار رکھ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، جبکہ روس دوسرے نمبر پر ہے اور چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آنے کی توقع ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ دیگر ممالک بھی اپنے ایٹمی تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں، اس لیے امریکا کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی دفاعی تیاری کو جدید اور مؤثر بنائے۔ ان کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ ماہرین نے ممکنہ ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔