پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا

پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدہ کی مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار، جو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ہیں، نے بھارت کے خلاف ایک خط جمع کرایا ہے جس میں معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور سیکیورٹی کونسل کو اس معاملے میں کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عملدرآمد کا پابند بنانا چاہیے۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق یہ خط نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی ہدایت پر جمع کرایا گیا ہے، جس میں معاہدے کی فوری اور مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، اور اس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔