ویب ڈیسک: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق، معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
سفارتی ذرائع سے نوٹس: بھارت سے معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔
عالمی فورمز پر احتجاج: سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔
پاکستان کا موقف: پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے اور اُمید ہے کہ بھارت اپنے فیصلے پر جلد نظرثانی کرے گا۔
قانونی و اخلاقی جواز: اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔
پاکستان کا موقف ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری پر مبنی رہا ہے اور اس نے کبھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔