پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے روایتی مقابلوں کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک نیا تصور متعارف کرایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان “ایل کلاسیکو” میچز کو ایک منفرد انداز دینے کے لیے “میتهیمیٹیکل لیجنڈ بورڈ” بنایا گیا ہے۔اس بورڈ کا مقصد دونوں ٹیموں کی تاریخی کارکردگی کو بصری انداز میں پیش کرنا ہے، جہاں ہر میچ کے بعد جیتنے والی ٹیم کا ایک ٹائل شامل کیا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ بورڈ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی مقابلے کی مکمل تصویر واضح کرتا جاتا ہے۔اب تک کے ریکارڈ کے مطابق کراچی کنگز کی 16 فتوحات جبکہ لاہور قلندرز کی 8 کامیابیاں اس بورڈ کا حصہ بن چکی ہیں۔یہ نیا تصور شائقین کے لیے نہ صرف دلچسپی میں اضافہ کرے گا بلکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی رقابت کو مزید یادگار اور سنسنی خیز بھی بنا دے گا۔