لاہور (کرائم رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے سید عبد الرحیم شیرازی کو منڈی بہاؤالدین سے تبدیل کرکے سی ٹی او لاہور تعینات کر دیا ہیاس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سید عبد الرحیم شیرازی کی بطور سی ٹی او لاہور تعیناتی کو ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہینئے سی ٹی او لاہور شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، شہری سہولت اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے فوری اقدامات کریں گییاد رہے کہ سید عبد الرحیم شیرازی اس سے قبل منڈی بہاؤالدین میں خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ان کی لاہور تعیناتی کو انتظامی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے سی ٹی او کی قیادت میں لاہور میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور نظام میں مزید بہتری آئے گی۔۔