آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام مفتی عبد الرحیم کا نوجوانوں کو خاص پیغام

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم کی خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے شریک 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔مفتی عبد الرحیم نے اپنے خطاب میں نظری پاکستان، ریاست کی اہمیت، فتن الخوارج اور قومی سلامتی کے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور امانت ہے، جس سے محبت، اس کی حفاظت اور ترقی ہر شہری کی دینی و قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ امن، انصاف، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے