پی ایم ڈی سی کی میڈیکل کالجزکو بغیر لا ئسنس طلبہ کو رجسٹر نہ کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے تمام تسلیم شدہ ہسپتالوں اور تربیتی اداروں میں ہا ئوس جاب کے لیے لائسنس لازمی قراردے دیا ، پی ایم ڈی سی نے زیر تعلیم ڈاکٹرز کے ہا ئوس جاب کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق کسی بھی میڈیکل یا ڈینٹل گریجویٹ کے لیے ہا ئوس جاب میں داخلے سے قبل پی ایم ڈی سی کا عارضی( پروویڑنل) لائسنس حاصل کرنا لازم ہے۔اس حوالہ سے پی ایم ڈی سی رجسٹریشن ریگولیشنز 2023 کی روشنی میں تمام یونیورسٹیز،میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی طالب علم کو اس وقت تک ہا ئوس جاب کے لیے رجسٹر نہ کریں جب تک ا س کے پاس کونسل کا جاری کردہ درست عارضی لائسنس یا آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست کی تصدیق موجود نہ ہو، خلاف ورزی پر میڈیکل اداروں کے خلاف ریگولیٹری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔