ایک سال کی تربیت کے دوران ہیلتھ پروفیشنل کو ہا ئوس آفیسر کا نام دیا جائیگا
تربیتی ہا ئوس جاب میں کامیاب پروفیشنل کو لائسنس جاری کیے جائینگے:مراسلہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل نے گریجویٹ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کو لائسنس جاری کرنے کیلئے ڈاکٹرز کی طرز پر ایک سال کی ہا ئوس جاب تربیت لازمی قرار دی ہے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ٹیکنکل کمیٹی کی سفارشات پر مختلف ڈگری پروگرام اور لائسنس جاری کرنے کیلئے6ماہ سے سال کی ہا ئوس جاب لازمی ہو گی، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے مطابق مختلف شعبوں کے ہیلتھ پروفیشنل کے چار سالہ گریجویٹ ڈگری پروگرام کے لیے 6 ماہ کی اور 5سال کے گریجویٹ ڈگری پروگرام کے لیے ایک سال کی ہا ئوس جاب لازمی ہو گی، کونسل کے مطابق تربیت کے دوران ہیلتھ پروفیشنل کو ہا ئوس آفیسر کا نام دیا جائے گا، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے مراسلہ کے مطابق لازمی تربیتی ہا ئوس جاب میں کامیاب ہونے والے پروفیشنل کو لائسنس جاری کیے جائیں گے، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے وہ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں تبدیلی لائیں اور ہسپتالوں میں6ماہ سے سال کا تربیتی کورس مکمل کروانے کے لیے اقدامات کریں۔