سوات،: 6 افغان ڈاکٹرز کو ہائوس جاب کرنے سے روک دیا گیا

 محکمہ صحت نے 30ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا
ڈاکٹروں پر جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن،غیرقانونی تقرریوں کے الزامات تھے
سوات(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں   سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہائو س جاب کرنے سے روک دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق  پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری ہاسٹل خالی کرکے پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کیے گئے۔دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ڈاکٹروں پر جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن،غیرقانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔