اندرون لاہور میں 20سال سے غیر قانونی گیس استعمال کی جارہی تھی
گولڈ مولڈنگ ورکشاپ میں گھریلو کنکشن کا کمرشل استعمال،میٹر ٹیمپرڈ
لاہور (خصوصی رپورٹ )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور اور سوئی ناردرن والڈ سٹی ٹیم نیاندرون لاہور کے علاقے پانی والا تالاب کے40گھروں میں غیر قانونی طور پر گیس کا استعمال پکڑ لیا ،چھاپے کے دوران گھروں سے 2 گیس بائی پاسز برآمد ہوئے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق صارفین گزشتہ تقریباً 20 سال سے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کر رہے تھے، ایک گولڈ مولڈنگ ورکشاپ میں گھریلو گیس کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیاجارہا تھا ،ورکشاپ میں نصب گیس میٹر ٹیمپرڈ پایا گیا، حکام نے میٹر کو موقع سے اتار کر مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا۔