لاہور (خصوصی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6079 دکانوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ خلاف ورزی پر 43 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔حکام نے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں کی چیکنگ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔