گرانفروشی پر 11دکانیں سیل ، مالکان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے جوہر ٹاوٓن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کے ہمراہ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے سبزی و چکن شاپس پر چھاپے مارے گئے، کارروائیوں کیدوران11دکانیں سیل کرتے ہوئے مالکان گرفتار جبکہ متعدد کو جرمانے عائد کیے گئے، اس موقع پر معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نکیل ڈالی جائے گی،ناپ تول میں کمی اور اشیا ضروریہ کی مصنوعی قیمتیں بڑھانے کی قطعی اجازت نہیں۔