شیخ زید ہسپتال میں 3کروڑ ،62لاکھ کی کرپشن،15ملازم گرفتار

پبلک ہیلتھ کے پیسے میںکرپشن ، بے ضابطگیوں میں 19گریڈ کے افسربھی شامل
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مالی بدعنوانی میں ملوث شیخ زید ہسپتال کے 15 ملازمین کو گرفتار کرلیا، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی ایاینٹی کرپشن سید اسد مظفر نیپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل وفاقی اداروں میں کرپشن کے خلاف کام کرتا ہے، ایف آئی اے نے جعلی بلز کی مدد سے کی جانے والی 3کروڑ 62 لاکھ کی کرپشن بے نقاب کی ہے، مالی بے ضابطگیوں میں 19گریڈ کے افسربھی شامل ہیں ،پبلک ہیلتھ کیپیسیمیں کرپشن کی گئی،انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 131جعلی بلز کو 56ڈاکٹرز کے نام سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، ایف آئی اے کی تحقیقات گزشتہ 9ماہ سیجاری تھی ،زیر حراست ملزموں کاچار روزہ ریمانڈ لیا گیا ہے۔