سیالکوٹ :نواحی گاؤں نارسنگھ سے بھارتی مارٹر شیل برآمد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ)تھانہ سبز پیر کی حدود میںگاؤں نارسنگھ سے بھارتی مارٹر شیل برآمد، گاؤں کے رہائشی کی بروقت کال پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔ انسپکٹر ریاض اور محرر افضل سول ڈیفنس سیالکوٹ کی زیرِ نگرانی بم کو ناکارہ بنایا گیا، سول ڈیفنس سیالکوٹ بم ڈسپوزل سکواڈٹیم کے مطابق مارٹر شیل 5 کلو وزنی تھا۔