بھارتی ساختہ 5سو گرام وزنی مارٹر شیل بر آمد

چک امرو (خصوصی رپورٹ)نارووال کے تھانہ چک امرو کے علاقہ سکمال میں رینجرز چیک پوسٹ کے قریب سے بھارتی ساختہ 5سو گرام وزنی مارٹر شیل بر آمد کرلیاگیا، انتظامیہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر فرحانہ عزیز کی زیر نگرانی بم ڈسپوزل آفیسر رونق علی ،محمد شریف باجوہ کی قیادت میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کربم کو ناکارہ بنا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔