اسلام آبادمیں 2افراد نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت میں ایک روز میں دو افراد نیخودکشی کرلی۔شہزاد ٹاؤن کی حدودمیں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی،تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں 88 سالہ بزرگ نے خود کو گولی مار لی،پولیس نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں،خودکشیوں کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔