اٹک میں واقع جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداواربحال

 یومیہ 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیداہو رہی ہے:او جی ڈی سی ایل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)او جی ڈی سی ایل نے پنجاب کے ضلعاٹک میں واقع جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداواربحال کردی۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے اعلامیہ کے مطابق جنڈ-1 کنواں یومیہ 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے، یہ کنواں 2019 میں دکھنی گیس پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے پیداوار میں شامل کیا گیا تھا، زیادہ مقدار میں زہریلی گیس، مشکل زیرِ زمین حالات کے باعث تکنیکی خرابی پیداہونے کے باعث گیس پیداوار معطل ہو گئی تھی ،او جی ڈی سی ایلماہرین کی ٹیم نے رسک اینالیسز کے بعد کنویں کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکملکر لیا ہے۔ آپریشن کے دوران زیرِ زمین آلات کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا اور کنویں کی ساخت بحال کی گئی۔او جی ڈی سی ایل اعلامیہ کے مطابق طویل المدتی تحفظ کیلئے کنویں میں خصوصی اینٹی کوریڑن ٹیوبنگ نصب کی گئی ہے۔ جنڈ-1 کنویں کی بحالی سے ملک میں گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔