اسلام آباد(آئی این پی )او جی ڈی سی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق سوغری نارتھ 1 کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔کمپنی نے 14کلو میٹر لمبی پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا