ترلائی میں واقع ڈاگ سینٹر میں زبردستی داخل ہونے پر مقدمہ درج

ملزمان نے 50 سے 60کتے تین گاڑیوں پر لوڈ کیے ،شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا
اسلام آباد(آن لائن) سی ڈی اے کے ترلائی میں واقع ڈاگ سینٹر میں زبردستی داخل ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں ایک خاتون،ڈاگ سینیٹر کے سپروائزر سمیت 7 افراد نامزدکئے گئے ہیں۔واقع کا مقدمہ ڈاگ سینیٹر کے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔متن مقدمہ کے مطابق ملزمان تین گاڑیوں میں ڈاگ سینیٹر میں داخل ہوئے،ملزمان نے 50 سے 60کتے تین گاڑیوں پر لوڈ کیے جاتے ہوئے شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا، مجسٹریٹ اسلام آباد خود اس موقع پر موجود تھے،ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔