پہلگام واقعے نے جہاں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 7 لاکھ فوجیوں کی ناکامی کو بے نقاب کیا، وہیں مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کی حقیقت کو بھی عیاں کر دیا۔
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے اس واقعے پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق، رابرٹ وڈرا نے ہندوتوا پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نفرت آمیز نظریات کو فروغ دیا جائے گا، تو اس کا ردعمل سخت آئے گا۔ انھوں نے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ مذہبی آزادی کی کمی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مساجد کو مندر میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور گرجا گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔رابرٹ وڈرا نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے، اور انھوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ پہلگام کا واقعہ اسی نفرت آمیز ہندوتوا سوچ کا ردعمل ہو سکتا ہے۔اس تنقید کے ذریعے رابرٹ وڈرا نے بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار اور مودی سرکار کی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔