بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے: مشعال ملک

بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے: مشعال ملک

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی رہنما مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے بلکہ اب وہ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:“بھارت کی مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا صرف کشمیری عوام کو دبانے تک محدود نہیں، بلکہ اب وہ پاکستان کے خلاف پانی جیسے بنیادی حق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔”
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری
مشعال ملک نے کہا کہ:“مقبوضہ کشمیر میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں پر ظلم و ستم معمول بن چکا ہے۔ گھروں پر چھاپے، جعلی مقابلے، جبری گمشدگیاں اور قید و بند کی صعوبتیں کشمیریوں کا روز کا معمول ہیں۔”
کشمیریوں کا پرامن کردار
انہوں نے مزید کہا کہ:“کشمیریوں کی روایت ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں یا سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، لیکن بھارت ہر واقعے کو پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کرتا ہے۔”
عالمی برادری کی خاموشی پر سوال
مشعال ملک نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی، غیر قانونی اقدامات، اور آبی دہشت گردی پر فوری نوٹس لیں۔

“اگر عالمی برادری اب بھی خاموش رہی تو یہ خاموشی خطے کو ایک بڑے انسانی بحران کی طرف دھکیل سکتی ہے۔”