سندھ سے آنے والے پٹرول ٹینکر کے ایل پی روڈ بلاک کردینے کی وجہ سے پھنسے ہونے کی وجہ سے پنجاب میں تیل کی سپلائی رکی ہوئی ہے،پٹرول پمپس مالکان
رحیم یارخان( خصوصی رپورٹ) چولستان میں نئی نہروں کے خلاف سندھ میں دھرنے کے باعث پٹرول و ڈیزل کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی ،سندھ کے سرحدی ضلع رحیم یارخان مختلف پمپس نے پٹرول کم دینا شروع کر دیا جبکہ سرکاری محکموں کے متعدد ادارے بھی پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔میونسپل کمیٹی کی سرکاری مشینری کو بھی ڈیزل و پٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ سے پنجاب آنے والے پٹرول ٹینکر کے ایل پی روڈ بلاک کردینے کی وجہ سے سندھ کے سرحدی علاقوں میں کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں تیل کی سپلائی رکی ہوئی ہے اور پنجاب میں پٹرول کی قلت شروع ہو گئی ہے۔