انتخابات کیلئے چار گروپ میدان میں ہیں جن میں دو اتحاد گروپ اور دو آزاد گروپ شامل ہیں
انجم نثار گروپ میں پرو گریسو‘ بزنس مین نیشنل فرنٹ‘ پیاف شامل‘فائونڈر میں علی حسام اضخر اور ایل بی آف گروپ شامل
لاہور(رپورٹ:احمد حسن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سال 2026-28 کے انتخابات کے لیے کاروباری برادری اور تاجر تنظیمیں سرگرم ہوگئیں‘انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ یکم سے 4 ستمبر تک مکمل کیا گیا کر لیا گیا‘ انتخابات میں اس مرتبہ روایتی دو طرفہ مقابلے کے بجائے تین بڑے دھڑوں اور الائنسز کے میدان میں آنے سے مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا‘پیاف اور میاں انجم نثار الائنس روایتی طور پر مضبوط امیدواروں کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہیں‘ انتخابات کیلئے چار گروپ میدان میں ہیں جن میں دو اتحاد گروپ شامل جب کے دو آزاد گروپ شامل ہیں‘میاں انجم نثار گروپ میں پرو گریس بزنس مین نیشنل فرنٹ اور پیاف شامل ہیں‘فائونڈر گروپ میں علی حسام اضخر یو ٹی آف اور ایل بی آف گروپ شامل ہیں‘الائنس کی جانب سے مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں کارنر میٹنگز، تاجروں سے ملاقاتوں اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے‘ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار کامران حمید بٹ بھی برانڈرتھ روڈ، بادامی باغ اور دیگر تجارتی مراکز میں تاجروں سے ملاقاتیں کر کے اپنے امیدواروں کے لیے حمایت حاصل کر رہے ہیں‘دوسری جانب پیاف کے اندرونی اختلافات کے بعد علی حسام اصغر کی سربراہی میں ویڑن الائنس بھی بھرپور انداز میں انتخابی میدان میں موجود ہے‘ ویڑن الائنس کو شہزاد علی شاہ سمیت مختلف بزنس فورمز اور تجارتی تنظیموں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔