نوجوان کے قتل کاملزم مری سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے نوجوان شہری ارسلان طاہر کو قتل کرنے والا ملزم مری سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گز شتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ انسپکٹر رانا شرافت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم معمولی تلخ کلامی پر بلے کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔