رات دیر تک جاگنا ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے

رات دیر تک جاگنا ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے

ویب ڈیسک: مناسب دورانیے کی نیند ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہے، اور رات دیر تک جاگنا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

 انسان کا جسم دن بھر کی مصروفیت اور دباؤ سے تھکا ہوتا ہے، اور نیند نہ صرف اس تھکن کو دور کرتی ہے بلکہ نئے دن کے چیلنجز کے لیے جسم کو تیار کرتی ہے۔ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رات دیر تک جاگنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں پیش کیے گئے جامع شواہد کے مطابق، رات کو جلد سونا اور صبح جلد جاگنا ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق، جلد سونا یا رات دیر تک جاگنا موروثی عادات ہیں جو ماں کے پیٹ سے انسان میں منتقل ہوتی ہیں۔

 اگر آپ رات دیر تک جاگ کر دن چڑھنے کے بعد جاگتے ہیں تو آپ کی صحت کو ٹائپ 2 ذیابیطس اور عارضہ قلب کا شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ایک اور نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات دیر تک جاگنے والے افراد کا فٹنس لیول کم ہوتا ہے، اور وہ آرام کرتے ہوئے یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے جلد سونے والے افراد کے مقابلے میں کم چکنائی جلاتے ہیں۔رات دیر تک جاگنے سے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے، جو وزن بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔