اسلام آباد( آن لائن)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم آفس میں بااثر نوجوانوں سے ملاقات کی۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ٹیم کے اراکین کے ساتھ پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے تقریباً 20 نوجوان انفلوئنسر زموجودتھے۔ اس موقع پربین الاقوامی جہت کا اضافہ کرتے ہوئے، نائیجیریا کے ایک انفلوئنسر نے بھی شرکت کی،نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مشغولیت کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیشن انتہائی نتیجہ خیز رہا۔ شرکت کرنے والوں میں فہد ملک، اریب اظہر، عینی قریشی، شاہ رخ خان، لامیہ خان، ندا، بسمہ نور، ابیولا اطوباتیلے، دانش زرنش، صہیب رفاقت، ارسلان منیر، سبطین زاہد، خواجہ اجلال، چاندنی عروج، عبدالرحمن،سدرہ علی نقوی اور مشعال شفیق شامل تھے۔