جامع یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: رانا مشہود

    اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے باصلاحیت اور قابل نوجوانوں میں میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ رواں ماہ تقسیم کئے جائیں گے،نوجوانوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی تفصیلی مشاورت سے جامع یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔دس ہزار سے زائد کمپنیوں اور 5لاکھ نوجوانوں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کرائی ہے،کوئٹہ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت ٹرائلز میں بلوچستان بھر سے 10ہزارسے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انٹرویو میں کیا۔