واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی اہلکار کو سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ائیرنیشنل گارڈ کے اہلکار جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15سال قید کی سز سنائی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے روس، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔