نہروں کا معاملہ:وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ جلد ملاقات کریں گے

وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی بنا دی‘ کمیٹی ارکان میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر شامل ‘، وزیر خزانہ کنوینر مقر ر
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ حکام کے مطابق   وزیراعظم شہباز شریف نیحکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکام کے مطابق کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو  کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور  فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔دریں اثناء نہروں کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جلد ملاقات کریں گے