فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سارا سال بیٹھے رہیں گے ‘ کسی کو سندھ کے پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: مولانا راشد محمود سومرو
لاڑکانہ (آئی این پی )وکلا کے بعد جمعیت علمائے اسلام سندھ نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان کردیا ۔اس بات کااعلان جے یو آئی سندھ کے رہنماء مولانا راشد محمود سومرو نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 24، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کرکے سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا، اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پورے سال بیٹھے رہیں گے لیکن کسی کو سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔