اردگان کا غزہ کی فوری تعمیر نو کا مطالبہ، اسرائیل پر دباؤ بڑھانے پر زور

اردگان کا غزہ کی فوری تعمیر نو کا مطالبہ، اسرائیل پر دباؤ بڑھانے پر زور

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردگان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور فلسطینی علاقے کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی صورتحال کے تناظر میں اسرائیل پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں تاکہ علاقے میں جاری بحران کا خاتمہ اور تعمیر نو کا عمل شروع کیا جا سکے۔ترک صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور عالمی برادری کو تباہ شدہ علاقے کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اکتوبر 2025 تک غزہ کے تقریباً 84 فیصد ڈھانچے کو نقصان پہنچنے یا تباہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔اکتوبر 2025 میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ کی صورتحال بدستور سنگین رہی ہے۔ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق علاقے کی تعمیر نو اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے درکار بعض آلات اور سامان کی غزہ میں رسائی بھی محدود رہی ہے۔رجب طیب اردگان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔