لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے جعلی پیر بن کر دم کرنے کے بہانے 22 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم شکیل کو غازی آباد سے گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم شکیل گزشتہ دو سال سے متاثرہ لڑکی کے گھر دم کرنے کے بہانے آتا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو دم کے بہانے ورغلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم اہل خانہ کے دیگر افراد کو بھی ورغلانے کی کوشش کرتا رہا۔پولیس نے ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاو ن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔