زیادتی کا ملزم جعلی پیر پولیس کے شکنجے میں آگیا

 ملزم فاروق نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی تھی، پولیس نے دھرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ایک جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، جو خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکہ دیتا تھاپولیس ترجمان کے مطابق ملزم فاروق نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی تھی۔ ملزم علاقے میں اپنا تعارف بطور پیر کرواتا تھا اور دم درود کے بہانے لوگوں کے گھروں میں آتا جاتا تھا۔ملزم متاثرہ خاتون کے گھر دم کرنے کے بہانے پہنچا، جہاں خاتون کو اکیلا پاکر اس نے زبردستی زیادتی کی اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گیاپولیس کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی پیر بن کر متعدد افراد کو لوٹ چکا ہیایس ایچ او عامر شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون کی گرفت سے کوئی مجرم نہیں بچ سکتا