پشاور میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

 پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) بڈھ بیر میں قبریں کھود کر معصوم بچوں اور بچیوں کی لاشیں نکالنے اور مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک افغان شہری کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بڈھ بیر کے مقامی قبرستان میں مذکورہ ملزم مبینہ طور پر قبر کھود رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے اسے موقع پر پکڑ لیا۔ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دینے سے قبل ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم ناصرف حافظِ قرا?ن ہے بلکہ بارہویں جماعت پاس بھی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔