لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ جنگلات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے وائلڈ لائف کے پانچ میٹ سپلائرز اور سمگلرز گرفتار کر کے ان سے 10 زندہ تیتر، درجنوں زندہ جنگلی بیبلرز،ایک الو، دو زندہ بندر،45 ذبح شدہ جنگلی بیبلرز اور درجن کے لگ بھگ ذبح شدہ بٹیر برآمد کر کے ملزمان گوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان کے مطابق زندہ جنگلی بیبلرزاور الو قدرتی ماحول میں آزاد کر دیئے،بندر ہیڈ سلیمانکی وائلڈ لائف پارک منتقل کئے جبکہ برآمد کئے گئے 10 زندہ تیتر بھی عدالتی احکامات کے بعد آزاد کر دیئے جائیں گے۔