لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ ہو۔گفتگو میں محی الدین وانی نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی منتقل کرنے کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ، پاکستان کی عزت اور سلامتی پہلے ہے۔پی ایچ ایف کے صدر نے مزید کہا کہ اذئندہ ماہ چین کی ہاکی ٹیم پاکستان اذرہی ہے، کینیڈا اور یورپ کی 3 بڑی ٹیمیں بھی پاکستان اذئیں گی۔