صوبائی وزیر فضل شکور خان کے مبینہ اغوا کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 پشاور(آئی این پی) صوبائی وزیر فضل شکور خان کے مبینہ اغوا کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست فضل شکور خان کے بھائی نے بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں آئی جی پولیس، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فضل شکور خان صوبائی وزیر ہے، اور انھیں دن دہاڑے اغوا کیا گیا، جب وہ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ سے پشاور انٹر ہوئے تو ان کی گاڑی کو روکا گیا، سادہ کپڑوں میں مسلح افراد نے صوبائی وزیر کے گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی۔درخواست کے مطابق مسلح افراد صوبائی وزیر کو گاڑی سے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے، فضل شکور خان کو دن دہاڑے اغوا کرنا تشویش ناک امر ہے، اگر لاپتا صوبائی وزیر کسی ادارے کے پاس غیر قانونی حراست میں موجود ہے تو ان کو بازیاب کرایا جائے