خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی وزیر فضل شکور کی گرفتاری کو اغوا قراردے دیا

 ہمیں  پیغام دیا جارہا ہے کہ حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ،صوبائی وزیر آفتاب عالم  
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی وزیر فضل شکور کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اغوا قرار دیا اور پولیس کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے اختیارات کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک ہوئے۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ناخوشگوار واقعات پیش آرہے جبکہ کوہاٹ میں دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔  سپیکر نے کوہاٹ دھماکے میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دو روز سے اس صوبے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود ہونے کے باوجود گرفتاری کے نام پر اغوا کی وارداتیں ہورہی ہیں، قانون ہونے کے باوجود یہ واقعات ہورہے ہیں۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ صوبائی وزیر شکیل خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو اغوا کیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم  نے کہا کہ شکیل خان پر 324 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ فضل شکور کو اغوا کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایم پی اے زاہد اللہ کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر عارف احمد زئی کے سیکرٹری اور گارڈ کو اغوا کیا گیا ہے