وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہر درخواست کے ساتھ نمونہ فارم لازمی قراردے دیا گیا

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہر درخواست، اپیل یا دیگر کارروائی کے ساتھ مقررہ نمونہ فارم لازمی قراردے دیاہے۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے نمونہ فارم سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔مقررہ نمونہ فارم ایڈووکیٹ آن ریکارڈ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ یا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے والے درخواست گزار کے دستخط سے مکمل ہوگا، سرکلرمیں کہاگیاہے کہ نمونہ فارم عدالتی دستاویزات کا لازمی حصہ ہوگا اور جانچ پڑتال، درجہ بندی اور بینچ کی تشکیل کے لیے استعمال ہوگا، نمونہ فارم وفاقی آئینی عدالت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔