کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تقریبات اختتام پذیر

 دنیا بھر سے آئے یاتریوں کی  دربار پر حاضری ، مختلف کھانوں کا خصوصی اہتمام
بھارتی یاتری راہداری نہ کھلنے کے باعث نہ پہنچ سکے،بہترین انتظامات پر حکومت کا شکریہ
 کرتار پور (آئی این پی)کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات  اختتام پذیر  ہوگئیں۔ دنیا بھر سے آئے یاتری دربار پر حاضری اور عبادات میں مصروف رہے  جبکہ  لنگر ہال میں یاتریوں کے لیے مختلف کھانوں اور چائے کا خصوصی اہتمام کیا گیا  تھا۔دو روزہ قیام کے بعد یاتری  تقریبات کے اختتام پر واپس روانہ ہوگئے۔بھارتی یاتری راہداری نہ کھلنے کے باعث کرتارپور نہ پہنچ سکے۔ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔