کرکٹ کے معروف امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے

کرکٹ کے معروف امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے

دنیا کے مشہور کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈکی برڈ نے 66 ٹیسٹ میچز، 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے فائنل سمیت کئی اہم ون ڈے میچز کی نگرانی بھی کی۔ڈکی برڈ نے 93 فرسٹ کلاس میچز میں بھی حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کے درمیان کافی مقبول رہے۔یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔