کراچی: قائدآباد اور اطراف میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لانڈھی فالٹ لائن متحرک

کراچی: قائدآباد اور اطراف میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لانڈھی فالٹ لائن متحرک

کراچی کے علاقے قائدآباد اور اطراف میں رات 3 بج کر 14 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی تفصیلات:
شدت: 3.0
مرکز: ملیر
گہرائی: 8 کلومیٹر
گزشتہ روز بھی رات 8 بج کر 15 منٹ پر ملیر اور قائدآباد میں زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 3.3 اور گہرائی 50 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، جب کہ اس کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی سے شمال میں 5 کلومیٹر دور بتایا گیا تھا۔

مسلسل زلزلے، تشویش میں اضافہ:
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق:یکم جون سے اب تک 56 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔زلزلوں کی یہ لہر لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کی علامت ہے۔یہ زلزلے کم شدت کے ہیں، تاہم فالٹ لائن کی سرگرمی باعثِ تشویش ہے۔اس سلسلے کے کب تک جاری رہنے کی پیشگوئی ممکن نہیں۔
شہریوں کو احتیاط کی ہدایت:
محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ:کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کھلے مقامات پر جانے کی منصوبہ بندی رکھیں۔بلند عمارتوں میں موجود افراد فوری باہر نکلنے کے راستے جانچ لیں۔گھروں اور دفاتر میں بھاری اشیاء محفوظ مقام پر رکھیں۔