رائیڈرز کے ذریعے قیمتی سامان بھیجنے والے محتاط رہیں

رائیڈرز کے ذریعے قیمتی سامان بھیجنے والے محتاط رہیں

لاہور میں ان ڈرائیو (InDrive) ایپ کے ذریعے ڈلیوری کروانے والے شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں ڈلیوری رائیڈرز کے پارسل غائب کرنے کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ایسے 12 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں رائیڈرز پر الزام ہے کہ وہ قیمتی سامان وصول کرنے کے بعد مقررہ مقام پر پہنچانے کے بجائے غائب ہو گئے۔متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بھی کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔ اہم کیسز میں ہربنس پورہ کے رہائشی حماد کا کھانے کا آرڈر، اقبال ٹاؤن کے شہری وقاص کا 10 لاکھ روپے مالیت کا کپڑوں کا پارسل، اور اسی علاقے کی ناہید کا ڈھائی لاکھ روپے کا سامان رائیڈرز نے ہڑپ کر لیا۔ اس کے علاوہ لٹن روڈ، لیاقت آباد، فیکٹری ایریا، گارڈن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ تھانوں میں بھی ایسے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کمپنی سے رائیڈرز کے کوائف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ لاہور میں InDrive کا کوئی ذمہ دار عہدیدار موجود نہ ہونے کے باعث تفتیشی عمل میں شدید رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔