اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کانفرنس کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں کو اپنے خطاب کے دوران مائیک بند ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔
کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بیان کے دوران مائیک بند ہو گیا۔ ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے دوران بھی مائیک بند ہونے سے ان کی مترجمہ نے شکایت کی۔ انڈونیشیا کے صدر کے خطاب کے دوران بھی مائیک کچھ سیکنڈز کے لیے اچانک بند ہو گیا۔واضح رہے کہ جنرل اسمبلی سے پاکستان کی نمائندگی وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے، اور فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں کانفرنس بھی آج منعقد ہوگی۔