کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر ڈرونز کے باعث 4 گھنٹے پروازیں معطل

کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر ڈرونز کے باعث 4 گھنٹے پروازیں معطل

ڈنمارک: دارالحکومت کوپن ہیگن ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم ڈرونز کی موجودگی کے سبب ایئرپورٹ تقریباً 4 گھنٹے بند رہا، جس کے نتیجے میں 20 ہزار مسافر متاثر ہوئے اور 31 پروازوں کا رُخ تبدیل کرنا پڑا۔

ڈنمارک پولیس کے مطابق ڈرونز مختلف سمتوں سے آئے اور کچھ دیر بعد غائب ہو گئے، تاہم یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ڈرونز کس کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔